نیب کی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

February 19, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ)نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ نیب لاہور کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہے، اس لئے وزارت داخلہ کو تحریری سفارش بھجوا دی گئی ہے کہ شہباز شریف کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔