ولی عہد کی سفیر نواف بن سعید کو غیر معمولی شاباش،سعودی وفد کے ارکان نے طیارے کی ونڈو سے تصاویر بھی بنائیں

February 19, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد)سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے اسلام آباد میں متعین اپنے معتمد خاص سفیر نواف بن سعید المالکی کو روانگی سے پہلے شاہی طیارے کی سیڑھی کے قریب غیر معمولی شاباش دی اپنے سفیر سے گرمجوشی سے نہ صرف مصافحہ کیا بلکہ سعودی مملکت کے دوراندیش متحرک وسیع تدبر کے حامل سفیر نواف بن سعید المالکی کے کندھے کو ایک سے زائد بار تھپتھپایا اور اپنے دورہ پاکستان کی کامیابی کیلئے سفیر نواب بن سعید المالکی کی مہینوں کی شبانہ روز کاوشوں کو بے حد سراہا۔