میٹرو بس اور فیڈر بسوں پر سبسڈی کم کرنے کی تیاریاں

February 19, 2019

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے میٹرو بس اور فیڈر بسوں پر سبسڈی کم کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔اس فیصلے پر عملدرآمد کے بعد مسافروں کو 3 ارب 60 کروڑ کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے تجاویز حکومت پنجاب کو ارسال کر دیا ہے ۔ ماس ٹرانزٹ کے دستاویزات کے مطابق حکومت میڑو بس پر سالانہ 4 ارب 29 کروڑ کی سبسڈی دے رہی تھی جبکہ اب 3 ارب 60 کروڑ کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔