’بھارت تمام اقلیتوں کے لیے خطرناک بن چکا ہے‘

February 19, 2019

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت تمام اقلیتوں کے لیے خطرناک بن چکا ہے، خطے میں رونما واقعات پر تفصیلی ریسرچ ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کراچی میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جارحانہ اقدامات سے امن کو خطرے میں ڈالا، پلوامہ میں خود کش حملہ کرنےوالا طالب علم مقامی شہری تھا،بھارت خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی تیمور میں یواین نےاستصواب رائےدیاکیونکہ فریق ملک مسلمان تھا،مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کاحق کشمیریوں کو نہیں دیاجارہا،ہندوتوااوربھارتیہ جنتاپارٹی کی ترجیحات اورمخصوص اہداف پر ہمارے اسکالرز کام کر رہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نہرو نے کشمیریوں سے جو وعدہ کیا وہ پورا نہیں کیا گیا، بھارت نے اپنی انتہا پسندی کو سیکولرازم کے پیچھے چھپا رکھا تھا جو مودی نے بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹیجک الحاق کر رکھا ہے۔