لندن میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آج آخری دن

February 19, 2019

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فیشن ویک کا آج آخری روز ہے جس میں دنیا بھر سے درجنوں نامور ڈیزائنرزاور برانڈز نے حصہ لیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پانچ روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔15فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 5 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعدآج 19فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔