کیماڑی میں کھدائی کے دوران گیس لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

February 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رات گئے جیکسن کے علاقے کیماڑی میں کے ایم سی کی جانب سے سیوریج لائن کیلئےکی جانے والی کھدائی کے دوران گیس لائن پھٹ جانے سے آگ بھڑک اٹھی، اس اطلاع پر فوری طورپر فائر بریگیڈ نے موقع پہنچ کر آگ پر قابو پایا ، پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سوئی گیس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا جو گیس لائن کی مرمت کررہے ہیں، رات گئے تک گیس مرمت کا کام جاری تھا جبکہ گیس لائن پھٹ جانے سے اطراف کے گھروں میں گیس کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔