شہباز شریف کا پاسپورٹ زائد المعیاد تجدید کے بغیر غیر ملکی سفر نہیں کرسکیں گے

February 20, 2019

اسلام آباد(طاہر خلیل ) ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پاسپورٹ تجدید کے بغیر غیر ملکی سفر پر نہیں جاسکیں گے ۔ شہباز شریف اپنی نوزائید ہ علیل پوتی اور حمزہ شہباز کی بیٹی کو دیکھنے لندن جانا چاہتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کا پاسپورٹ زائد المعیاد ہو چکا ہے ۔ تجدید کیلئے ابھی ان کا کیس امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ادارے کے پاس نہیں آیا ،اپوزیشن لیڈر اور قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے شہباز شریف کو آفیشل بلیو پاسپورٹ جاری ہو گا۔