شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر نیب سے کیس ریکارڈ طلب

February 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر نیب سے شرجیل میمن کیخلاف 5 مارچ کو کیس ریکارڈ طلب کرلیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال کے روبرو شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں خارج کرنے سے متعلق درخوا ست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شرجیل میمن جیل میں ہے نام ای سی ایل سے نکالنے کی کیا ضرورت ہے؟ شرجیل میمن کے وکیل نے موقف دیا کہ نام ای سی ایل میں شامل کرنا انسانی بنیادی حقوق کیخلاف ورزی ہے۔