حب: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،9زخمی

February 20, 2019

حب( نامہ نگار) مختلف ٹریفک حا دثات میں 2افراد ہلا ک ، خواتین و بچوں سمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق گڈانی موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد غفار اور ساجن جاں بحق ہو گئے ، حادثے کا شکار گاڑی سیمنٹ فیکٹری کی بتائی جارہی ہے۔درایں اثناء بھو انی کے قریب کو ئٹہ سے کر اچی آنے والی مسافر کو چ تیز رفتا ری کے با عث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خو اتین و بچو ں سمیت 9افراد زخمی ہو گئےجنہیں حب میں طبی امدادکے بعد کر اچی منتقل کر دیا گیا۔