اسپیکر کی گرفتاری سندھ اسمبلی کی توہین ہے، نفیسہ شاہ

February 20, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کی گرفتاری سندھ اسمبلی کی توہین ہے، نیب قانونی کارروائی نہیں کرائم کر رہا ہے۔

رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ نیب علیمہ خان سے ڈرتی ہے، پیرپگارا،صدر الدین شاہ، لیاقت جتوئی پر نیب کیوں مہربان ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ اسپیکراسمبلی کا کسٹوڈین ہوتا ہے،نیب کیسے ان کو گرفتار کر سکتے ہیں، آغا سراج درانی کی گرفتاری سندھ پر حملے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا قرض اٹھائیں جتنا بوجھ برداشت کرسکیں۔