پاکستان نے فوڈ آئٹمز کی امپورٹ پر نان ٹیرف پابندیاں عائد کردیں

February 21, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان نے فوڈ آئٹمز کی امپورٹ پر نان ٹیرف پابندیاں عائد کردیں ۔غیر محصولاتی نئی پابندیوں سے قانونی درآمد کی حوصلہ شکنی اور سمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی میں ترمیم کا ایس آر او جاری کردیا۔وفاقی وزارت تجارت و ٹیکسٹائل نے بدھ کو ایک ایس آر او جاری کیا ہے جس کے ذریعے امپورٹ پالیسی 2016 میں انقلابی تبدیلی کر دی گئی ہے اس ایس آر او کے ذریعے درآمدی اشیا کی پیکنگ پر اردو زبان میں انگلش کے ساتھ تفصیلات لکھنا لازمی قرار دی گئی ہیں اور پیکنگ پر لفظ حلال نمایاں پرنٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے پاکستان میں کم و بیش چالیس ارب ڈالر کا جو سامان برآمد کیا جا رہا ہے اس میں فوڈ آئٹمز اربوں ڈالر کی ہوتی ہیں یہ فوڈ آئٹمز پاکستان اس لئے درآمد کرنے پر مجبور ہے کہ پاکستان میں بچوں کا دودھ حتیٰ کے ادویات تک عوامی حلقوں کے مطابق معیاری نہیں ہوتیں۔