چوری کرنے والے گرفتاری پر نیلسن منڈیلا بن جاتے ہیں، وزیراعظم

February 21, 2019

اسلام آباد،کراچی (نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوری کرنے والے گرفتاری پر نیلسن منڈیلا بن جاتے ہیں، جمہوریت یاد آجاتی ہے، احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نفیسہ شاہ، قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور، مولا بخش چانڈیو، حسن مرتضیٰ ، نثار کھوڑو اور مرتضی وہاب نےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر پنڈی کو پی پی قیادت کیلئے کربلا بنانے کی کوشش ہورہی ہے،درانی کی گرفتار معاملہ سادہ نہیں،گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے،اسپیکر کو اسلام آباد سے ہتھکڑیاں لگاکر کراچی لے جانا کیا پیغام دیگا، نیب کے ذریعےاپوزیشن کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیراطلاعات سندھ بیرسٹر مر تضیٰ وہاب نے ہنگا می پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری غیرقانونی ہے،موجودہ اسپیکر کی گرفتاری پاکستان کی تاریخ کی بد ترین مثال ہے ہم نے کبھی بھی احتساب سے منہ نہیں پھیرا،ہم نے علیم خان کی گرفتاری پربھی مذمت کی تھی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ آج تک آغا سراج درانی پرکوئی کیس نیب میں داخل نہیں کیا گیا۔بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نےکہا کہ پیپلز پا ر ٹی جیلو ں اور گرفتا ریو ں سے نہیں ڈرتی نیب اپنے مینڈیٹ سے بڑ ھ کر لوگو ں کو پریشا ن کر رہی ہے۔ یہ کیسا انصا ف ہے کہ علیمہ خا ن آزا د اور مو جو دہ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جھو ٹے الزامات میں گرفتا ر کر لیا جا ئے انکی گرفتا ر ی وفا قی حکومت کی بو کھلا ہٹ کو شکا ر ہے۔ رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی کیخلاف کیس ابھی محض انکوائری کے مرحلے میں ہے،اور انکوائری کے مرحلے میں گرفتاری کیسے ہو سکتی ہے، سب جانتے ہیں کہ اسپیکر اسمبلی کے کسٹوڈین اور منتخب اراکین کے حقوق کے نگران ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، احتساب کے نام پرسیاسی انتقام کاڈرامہ بے نقاب ہو چکا ۔