اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس، تین گواہوں کے بیانات قلمبند

February 21, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی نے اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس میں ڈائریکٹر بابر تحسین ودیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی اور تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے ان پرجرح بھی مکمل کرلی بعدازاں ریفرنس کی سماعت 28فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔