کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی تجاوزات کےخلاف کارروائی

February 21, 2019

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعظم کمپلینٹ سیل کی شکایات پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر، ایس ایچ او ٹریفک علی گوہر اور انفورسمنٹ سٹاف کیساتھ خیبر بازار،بالاحصار روڈ،لیڈی ریڈنگ ایمرجنسی گیٹ اور کراچی مارکیٹ میں دکانوں کے باہر اور فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیاجس میں تھڑےاور دیگرغیر قانونی تعمیرات وغیرہ شامل تھیں ۔کارروائی کے دوران ایک ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ پانچ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔