پریتی زنٹا کو سلمان کے ساتھ اپنی کونسی فلم سب سے زیادہ پسندید ہے؟

May 06, 2024

اگر کوئی اچھی اسکرپٹ ہوئی تو سب کچھ ممکن ہے: پریتی زنٹا

بالی ووڈ کی ماضی قریب کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے پرستاروں کے ساتھ پیر کے دن ایک گفتگو کے سیشن کا انعقاد کیا۔

اس دوران پرستاروں نے کافی سوالات بھی کیے۔ متعدد نے ان سے پوچھا کہ انکا سلمان خان کے ساتھ اشتراک عمل کا کوئی منصوبہ ہے اور ہم آپکو سلمان بھائی کے ساتھ دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں، کیا ایسا ممکن ہے؟

اس پر 49 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اچھی اسکرپٹ ہوئی تو سب کچھ ممکن ہے۔

اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ انکی سلمان خان کے ساتھ پسندیدہ فلم کونسی تھی۔ اس پر پریتی نے 2001 کی فلم چوری چوری چپکے چپکے کو پسندیدہ قرار دیا۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو پریتی ان دنوں ہدایتکار راجکمار سنتوشی کی فلم لاہور 1947 کی شوٹنگ کروا رہی ہیں جس میں انکے اداکار سنی دیول شامل ہیں۔