مزید99بجلی چورپکڑے گئے،59لاکھ69ہزار جرمانہ

February 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ایک روز میں99بجلی چورپکڑلئے جن کو 6 لاکھ32ہزار یونٹس چوری کرنے پر59لاکھ69ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ملتان پولیس نےمیپکو حکام کی درخواستوں پر 11 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ۔