پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہفتہ ہوگا، وقار مہدی

February 22, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس بروز ہفتہ 2بجے دن وزیر اعلی ہاوس میں منعقد ہوگا،اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری اور انہیں مبینہ ہراساں کئے جانے کے خلاف مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔