سپین میں 50مختلف مقامات پر جنگلی آگ بھڑک اٹھی

February 22, 2019

میڈرڈ(اے پی پی) سپین میں50مختلف مقامات پر گرم اور خشک موسم کی وجہ سے جنگلی آگ بھڑک اٹھی ہے جن میں سے دو جگہ پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔شمالی سپین کی علاقائی انتظامیہ کے مطابق مختلف 50مقامات پر جنگلی آگ بھڑک اٹھی ہے جن میں سے بعض مقامات پر آگ جان بوجھ کر بھڑکائی گئی جبکہ دو جگہ پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ کنٹابریا کے پہاڑی خطے میں 48مقامات پر آگ بدستور بھڑک رہی ہے تاہم کسی آبادی یا انفراسٹکچر کو اس سے نقصان پہنچنے کا کوئی اندیشہ نہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کنٹا بریا میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔