نشتر میں ہنگامہ کرنے پر 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج

February 22, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ پولیس نے چیف سکیورٹی آفیسر نشتر کی درخواست پر نشتر میں ہنگامہ کرنے پر 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ریسکیو 1122 اقبال نامی مریض کو نشتر ایمرجنسی میں لائے جس کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے چیک کیا جو دم توڑ چکا تھا جس پر بلال افضل تنویر اور ان کے دیگر8 نامعلوم ساتھیوں نے وارڈ میں توڑ پھوڑ شروع کردی ڈاکٹر کو گالیاں دیں منع کرنے پر ڈاکٹر فاران اور ڈاکٹر عدنان پر تشدد کیا۔