ڈھاکا کی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 110ہو گئیں

February 22, 2019

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے چاک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 110 ہو گئی۔

بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی جبکہ عمارت میں کیمیکل کا گوادام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جو آگ کے پھیلنے کا سبب بنا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضح رہے کہ چاک بازار جس علاقے میں واقع ہے اسے پرانا ڈھاکا کہا جاتا ہے جبکہ آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیاء کے گودام موجود ہیں۔