مقبوضہ کشمیر انتظامیہ، سرکاری افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے

February 22, 2019

بھارت نے مقبوضہ کشمیر انتظامیہ میں سرکاری افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے شروع کر دیے، دو روز کے دوران 53افسران کا تبادلہ کر دیا گیا۔

بدھ کو جموں کشمیر انتظامیہ نے 43افسران کے تقرر اور تبادلوں کا حکم جاری کیا، جس میں 33کشمیر انتظامیہ کے افسران اور ایک بھارتی انتظامیہ کا افسر شامل ہے۔

مقبوضہ وادی انتظامیہ کے دو مسلمان افسران بھارت کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدوں سے مستعفی بھی ہوگئے ہیں، جن میں فاروق احمد شاہ بھی شامل ہیں۔