ایمان علی کی میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے سے شادی

February 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کی خوبصورت و معروف اداکارہ اور ماڈل ایمان علی گزشتہ رات نشان حیدر پانے والے شہید میجر عزیز بھٹی کے پوتے بابر بھٹی سے شادی کے رشتے میں منسلک ہوگئیں۔

اداکار عابد علی کی صاحبزادی ایمان علی کی شادی کا آغاز لاہور میں رسم حنا سے ہوا جس میں سب سے پہلے دونوں کا نکاح پڑھایا گیا،ان کی شادی کا حق مہر ’25لاکھ‘ روپےمقر ر کیا گیا اور شادی کی تمام تقریبات دھوم دھام سے کی گئ ہیں۔

نکاح کے بعد ڈھولکی منعقد کی گئی، جس میں شوبز کے بیشتر ستاروں نے رقص کیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر وںمیں فرحان سعید، عروا حسین، علی ظفر،عمیر جیسوال اورحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) بھی موجود ہیں۔


واضح رہے کہ ایمان علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز با حیثیت ماڈل کیا تھا جس کے بعد انہوںنے پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی اپنے قدم جمائے اور کئ مشہور فلموں ’خدا کے لیے‘،’بول‘اور ’ماہِ میر‘ میںبھی جلوہ گر ہوئیں۔