گھر میں سبزیاں اُگائیں

February 22, 2019

اکثر خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ گھرمیںسبزیاںاُگائیں لیکن انہیں معلوم نہیںہوتا کہ انھیں کیسے اور کہاں لگایا جائے۔ اگر آپ کے گھر میں زیادہ جگہ نہیںہے توآپ گملوں میںبھی سبزیاں اُگا سکتی ہیں۔ آج کل مارکیٹ میں ٹرالیاں بھی دستیاب ہیں، جن کے نیچے پہیے لگے ہوتے ہیں، آپ انہیں اپنی سہولت کے مطابق کہیںبھی رکھ سکتی ہیں۔ اگر آپ نے سبزیا ں لگانے کا تہیہ کرلیا ہے تو پھر یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کونسی سبزیاںہیں، جو بآسانی گھر میںاُگائی جاسکتی ہیں۔ آئیں اس سلسلے میں ہم آپ کی مدد کرتے ہیں۔

سلاد کے پتے

موسم بہار کی آمد آمد ہے، اس موسم میں سلاد کے تازہ اور ٹیکسچر سے بھرپور پتے اُگانے کی کوشش کی جائے۔ یہ گھر کے اندر، کچن، باغیچے یاصحن میںبآسانی لگ سکتے ہیں۔ ان پتوںکی اقسام میںArugula, Rucola, Garden Cress, Japanese Greens, Oriental Mustard, Salad Rocket شامل ہیں ۔ یہ 25دن میںتیار ہو جاتے ہیں۔

گاجر ، مولی اور چقندر

جب آپ سلاد کے پتے لگا رہی ہیںتو ساتھ میں گاجر، مولی اور چقندر بھی گھر میںہی اُگا لیں۔ یہ تینوںسبزیاںکنٹینر میںبآسانی اُگائی جاسکتی ہیں، جو آپ کے سلاد کو رنگین بنا دیتی ہیں۔ ان سب کو ایک ساتھ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ یہ سبزیاں28دن میںتیار ہوجاتی ہیں۔ ان میںسے کچھ کے پتے کھانے کے بھی قابل ہوتے ہیں۔

ٹماٹر

یہ ایسے تیزی سے بڑھتے ہیںکہ آپ انہیںپھلتے پھولتے خود دیکھ سکتی ہیں۔ اگر بچے انہیںاُگائیںتو یہ ان کیلئے دلچسپ مشغلہ ہوگا۔ یہ کھڑکی سے باہر لگی کسی ٹوکری میںبھی اُگائے جاسکتے ہیں۔ جب تک اس کی کونپلیںنہ پھوٹیں آپ نے اسے پانی دیتے رہنا ہے۔

پھلیاں

ان کو لگانے کیلئے تو کھاد والی زمین کی تین انچ کی گہرائی ہی کافی ہوتی ہے، پھر کچھ ہی ہفتوں میں آپ کو پھلیاںملنا شروع ہو جاتی ہیں۔ گرمیوں میں یہ تیزی سے اُگتی ہیں۔ ان کی بیلیں گھر میںخوبصورتی لاتی اورماحول کو خوشگوار بناتی ہیں۔

مٹر

مٹر اُگانے کیلئے بھی آ پ کو کوئی خاص مٹر گشت نہیںکرنی پڑتی۔ مارچ سے جون کے درمیان ان کے بیج زمینمیںدبا دیں او ر جون سے اگست کے دوران مٹرکی پھلیاں توڑ لیں۔ اس کے تنے کو سہارنے کی ضرورت پڑے گی۔ جب آپ تازہ ترین مٹر پکائیں گی تو اپنی انگلیاںچاٹتی رہ جائیں گی۔ مٹر کی بیلوں میںسے جتنی زیادہ آپ پھلیاں توڑیں گی ،یہ اتنی زیادہ اور پیدا ہوتی چلی جائیں گی ۔

پیاز اور لہسن

پیاز اور لہسن تو خود ہی اُگ جاتے ہیں، ان کو خاص دیکھ بھال کی ضرورت نہیںہوتی۔ بہار یا خزاں کے موسم میں پیاز کے بلب یا لہسن کی لونگیں مٹی میں دبادیں،کچھ ہفتوںبعد انہیں نکال کر اپنے کھانوںکا حصہ بنا لیں۔

آلو

یہ بڑی دلچسپ فصل ہے، جسے فروری کے اختتام اور مارچ کے آغاز میں زمینمیںدباد یا جاتا ہے۔ جب اس کی ہری کونپل زمین سے باہر سر اُبھارتی ہے تو پھر اسے کھاد اور مٹی سے ڈھانپ دیتے ہیں۔اس کے بعد پھر سے کونپل نکلتی ہےتو پھر مٹی اور کھاد سے ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ آلو کا سائز بڑا ہوجائے۔ اس دوران پانی دینا نہ بھولیں۔ 10 سے20ہفتوںمیں آلو اپنی شکل میںآنے لگتے ہیں۔ پھر زمین کھود کر انہیںنکال لیں۔

کام کی باتیں

سب سے پہلے تو اس بات کا خیال رکھیںکہ وہ کون سی سبزیاںہیں،جو گھر والے شوق سے کھاتے ہیں۔ مرچ، ٹماٹر اور دھنیا تو ہر گھر میںبہت زیادہ استعمال کیا جاتاہے۔ لہسن، پیاز کیلئےاگر زیادہ جگہ ہے تو ٹھیک، ورنہ ان کیلئے بڑے گملے ہی کافی ہیں جبکہ پودینہ بڑے کنٹینر میںلگایا جاسکتاہے۔ درج بالا سبزیوںکو دن میںکم از کم چھ سے آٹھ گھنٹے کی دھوپ درکار ہوتی ہے اور صبح کی دھوپ تو ان کیلئے زبردست ہے۔ ان سبزیوں کے بیج مارکیٹ میںدستیاب ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میںمعلومات انٹرنیٹ سے لی جاسکتی ہیں جبکہ ان کے اُگانے اور دیکھ بھال کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے یوٹیوب سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔