ٖٖٖٖٖٖFBR نے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی

February 23, 2019

ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی، سب سے زیادہ ٹیکس سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے ادا کیا، وزیراعظم عمران خان نے 1 لاکھ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک کروڑروپے ٹیکس ادا کیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق مالی سال 18-2017 میں سب سے زیادہ ٹیکس تاحیات نا اہل ہو چکے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے دیا ، انہوں نے 9 کروڑ 73 لاکھ 17 ہزار 272 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

صدر پاکستان عارف علوی نے 3 لاکھ 77 ہزار 511 روپے اور وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2 لاکھ 63 ہزار 173 روپے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک کروڑ 29لاکھ 6ہزار 518 روپے اور مولانا فضل الرحمان نے ایک لاکھ 25 ہزار 225 روپے ٹیکس دیا ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ٕحمزہ شہباز 82لاکھ 68ہزار 298روپے ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 30 لاکھ 86 ہزار 961 روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر 48 لاکھ 49 ہزار 615 روپے، شیخ رشید 7 لاکھ 2 ہزار 698 روپے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 6لاکھ 53 ہزار 943 روپے اور خسرو بختیار 4 لاکھ 75 ہزار 573 روپے کا ٹیکس دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 80لاکھ 72ہزار روپے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال 61لاکھ 45ہزار 980 روپے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک لاکھ 47ہزار 780روپے ٹیکس دیا۔