سیاسی کارکنوں کا قتل اور فر قہ وارانہ فسادات کی سازش تشویشناک ہے،متحدہ

February 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ کراچی میں سیاسی کارکنان کے قتل کے بعد فر قہ وارانہ فسادات کی سازش اور مختلف علا قوں سے تین افراد کی لا شوں کی برآمد گی انتہا ئی تشویشنا ک ہے،حکو مت سندھ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات اور سازش پر گہر ی نگا ہ رکھے، اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ آج یو پی مو ڑ کر اچی میںپک اپ پر فا ئرنگ کا واقعہ جس میں 2افراد کی ہلا کت اور ایک شدید زخمی کو فر قہ وارانہ ٹا رگٹ کلنگ کاحصہ کہا جارہا ہے کہ ذریعے کر اچی میں خو ف کی فضا کو ایک با ر پھر مسلط کر دیا۔