ہنگری میں روبوٹ نے ویٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

February 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں ہنگری میں بھی روبوٹ نے ویٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

جی ہاں یورپی ملک، ہنگری کے شہر Gyor کے ایک چائنیز ریسٹورنٹ میں انسان دوست روبوٹ متعارف کروایا گیا ہے جو نہ صرف ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہکوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور بات چیت کرتا ہے بلکہ انتہائی پھرتی سے بطور ویٹراپنے فرائض بخوبی انجام دیتا ہے۔

یوں گاہکوں کو کھانا اور مشروبات پیش کرتا روبوٹ ویٹر ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ ملازمین پر کام کا دباؤ بھی کچھ کم ہوگیا ہے۔