دنیا بھرکے مسلمانوں کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں،سیمینار

February 24, 2019

کراچی( پ ر)وقت آگیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق ملیں اور ظلم کا خاتمہ ہو اس سلسلے میںحکمرانوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار مقررین نے غازی فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کے دوران کیا،انجینئر ایاز حیدر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی ہمدردیاں کشمیر یوں کے ساتھ ہیں تقریب میں اسکولز او رکالجز کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔