ورلڈ کپ سیکیورٹی پلان آئندہ ہفتے آئی سی سی میٹنگ میں پیش ہوگا،ششانک

February 24, 2019

شارجہ(نمائندہ خصوصی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے بھارت سے تعلق رکھنے والے صدر ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی سیکیورٹی یقینی طور پر ترجیحات میں شامل ہے۔سیکیورٹی پلان کو آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی میٹنگ میں پیش کیا جائےگا۔انہوں نے تصدیق کی کہ مجھے بھارتی بورڈ کا خط مل گیا ہے سیکیورٹی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ہمیں رکن ملکوں کو اپنے پلان سے مطمین کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی ردعمل پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور واضع کیا کہ قانونی مشاورت کی جارہی ہے اور ہم بھارتی بورڈ کو سخت جواب دینے کے پابند ہوں گے۔