نصرپور: پوپھاڑ شاخ میں شگاف پڑنے سے گاؤں اور فصلیں ز یرآب

February 24, 2019

نصرپور نام نگار اڈیرولال کے قریب ٹنڈوآدم روڈ پر واقع گاؤں میں مٹھو میرجت میں ایریکیشن سب ڈویژن ٹنڈوادم سے نکلنے والی پوپھاڑ شاخ میں تیس فٹ سے زائد شگاف پڑنے کے سبب گاؤں بڈو خان، دلدار احمد ،اللہ ڈنو ،غلام محمد علاؤ الدین یار خان سمیت چھوٹے بڑے گاؤں اور کاشت کردہ زمینوں کی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں ۔گاؤں والوں کے مطابق ہم نے متعدد بار آبپاشی عملے کو بتایا ، لیکن ا ہھو ں نے کو ئی نو ٹس نہیں لیا ۔اخر کار فصلیں اور گاوں ڈوب جانے سے لاکھوں روپے کے نقصانات سے دو چار ہونا پڑ ا جبکہ شگاف کو اپنی مدد آپ کے تحت دس گھنٹوں میں پر کیا مگر اس دوران آبپاشی عملہ نہیں آیا انہوں نے حکام سے فصلوں کے نقصانات اور آبپاشی عملے کے خلاف کارروائی اور مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔