پولیس کارروائی، ایک ملزم گرفتار،اسلحہ اور قیمتی سامان برآمد

February 24, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پولیس نے مختلف مقا ما ت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا۔ پنیاری پولیس نے نورانی بستی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں لالہ زبیر پٹھان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور ایک نجی کمپنی کے سیلز مین سے لوٹی گئی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرلی۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا ملزم کئی کمپنیوں کے سیلز مینوں سے رقم کی لوٹ مار میں ملوث ر ہا ہے ۔