پیپلزپارٹی کا سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف دھرنا

February 24, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آغا سراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف ریڈیو پاکستان چوک پر دھرنا دیا گیا‘ جس کی قیادت پی پی پی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ‘ ضلع صدر صغیر قریشی ‘علی محمدسہتو اور اورد یگر نے کی جبکہ احتجاجی دھرنے میں خواتین کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور بغیر تحقیقات کے ان کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے پی پی کو بلیک میل کرنے کی سازش کی جارہی ہے مگر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پارٹی اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آغا سراج درانی کو فی الفور ر ہاکیا جائے‘ بصورت دیگر نیب کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دیئے جاہیں گے ۔