بھارت پہلی مرتبہ او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کریگا

February 24, 2019

لاہور (مانیٹرنگ سیل) بھارت یکم مارچ کو پہلی مرتبہ یو اے ای میں ہونیوالے وزراء خارجہ کے 46ویں او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریگا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی دعوت پر اعزازی مہمان کے طور پر یکم سے 2مارچ تک جاری رہنے والے اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گی۔