غیر قانونی ویگن و بس سٹینڈ زکیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا: سیکرٹری آر ٹی اے

February 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری نے کہا کہ شہر سے تمام غیر قانونی ویگن و بس سٹینڈزکیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا ۔ ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ چند ٹرانسپورٹرز اپنے ذاتی مفاد کیلئے غیر قانونی اڈے قائم کرکے زائد کرایوں کی مد میں مسافروں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹرز کو اپڈے فوری طور پر جنرل بس سٹینڈ میں منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے تاکہ ایک چھت تلے تمام مسافروں کو یکساں سہولیات فراہم کی جاسکیں اور کرایوں کی اوور چارجنگ پر قابو پایا جاسکے۔کامران بخاری نے واضح کیا کہ کسی بھی بس کمپنی کو جنرل بس اسٹینڈ سے باہر مسافر بٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔