ریلوے انکوائری نمبر117اٹینڈ نہ ہونے کی شکایات بڑھ گئیں

February 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہریوں کی جانب سےریلوے انکوائری نمبر117اٹینڈ نہ ہونے کی شکایات بڑھ گئیں ، شہریوں کا کہنا ہےکہ ریلوے انکوائری نمبر117کی سہولت کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ ڈیوٹی پر متعین عملہ گھنٹوں فون اٹینڈ نہیں کرتا ۔ خصوصاً رات کو تو شازو نادر ہی شہریوں کی کال اٹینڈ کی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کام چور اہلکار ریسیور سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں جس کے باعث شہری مسلسل 117پر کال کرتے ہیں مگر انہیں ریسپانس نہیں ملتا ہے ۔