لاہور، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، صفائی کرنیوالوں کی ہڑتال

February 24, 2019

لاہور میں صفائی کرنے والے عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ کوڑے کےڈھیر لگ گئے ہیں ۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں،فنانس ڈیپارٹمنٹ نے تاحال فنڈز جاری نہ کیے جس پر ملازمین نے کام چھوڑ کر ہڑتال کردی۔

ہڑتال کی وجہ سے شہر کچرا منڈی بن گیا،،،جگہ جگہ کوڑے دان کچرے سے اٹے ہوئے ہیں ،کوڑے کی وجہ سے ہر سو بدبو جبکہ سڑکوں ،گلیوں سے گزرنا محال ہوگیا۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کٹوتی پر کام کرنا چھوڑرکھا ہے،تنخواہیں دیں پھر شہر صاف کریں گے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 26 فروری تک فنڈز ملنے کی امید ہے ،فنڈز ملتے ہی ملازمین کو تنخواہیں مل جائیں گی۔