قراقرم ایکسپریس کا انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

February 25, 2019

کراچی سے جانے والیقراقرم ایکسپریس کا انجن اور کئی بوگیاں خان پور کے قریب پٹری سے اتر گئیں

ٹرین ڈرائیور نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو بر وقت روک لیا اور ٹرین خوفناک حادثے سے محفوظ رہی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں ٹرین کی اسپیڈ انتہائی کم تھی جس کی وجہ سے کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا نیز ٹریک سے انجن اور بوگیاں کے اترتے ہی ڈرائیور نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت بریک لگا لیئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک کو نہیں روکا گیا ہے نیز آدھے گھنٹے میں ٹرین کو دوسرا انجن لگا کر واپس پچھلے قریبی اسٹیشن ساجھا لے جایا جائے گا جس کے بعد ٹرین معمول کے مطابق کچھ تاخیر سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکے گی۔