ڈائنوسار کی نئی قسم دریافت

February 25, 2019

امریکی یونیو رسٹی اوہائیو کے سائنس دانوں نے لمبی گردن والے ڈائنوسار کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس نئی قسم کی دم کی ہڈی دل کی شکل کی ہے ۔ اس کی باقیات مشرقی افریقاسےملی ہیں ۔یہ ڈائنوسار 145 ملین سال پرانا ہے ۔ ماہرین کو اس کی ایک ہڈی 2014 ء میں ملی تھی ،ا س کے بعد سے ماہرین نے مسلسل کھدائی کا سلسلہ جاری رکھا اورآخر کار اس کی باقیات حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئے۔ سائنس دانوں نے اسے افریقا میں بولی جانے والی زبان (mnyamawamtuka moyowamkia) کا نام دیا ہے ،جس کے معنی دل کی شکل والی دمچی رکھنے والا جانور ہے ۔