فرانسیسی میڈیا جنرل باجوہ کی امن کو ششوں کا معترف

March 02, 2019

فرانسیسی میڈیا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی عسکری صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے اعلیٰ سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔

یورپی خصوصی طور فرانسیسی میڈیا نے تبصروں میں کہا ہے کہ فرانس ،یورپی یونین، امریکا، سعودی عرب، چین، آسٹریلیا، برطانیہ اور اردن کی عسکری قیادت نے اپنی اپنی حکومتوں کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں پاکستان اور بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جنگ کی بجائے بات چیت کے ذریعے معاملہ کو حل کریں۔

امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں کے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ رابطوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال اور اس کے خطے امن واستحکام پر اثرات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

فرانسیسی سب سے بڑے اشاعتی ادارے نے اس سلسلے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے سفارتی رابطوں کو سراہا ہے جس کے باعث خطے سے جاری کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کشیدگی کے باعث بین اقوامی پروازوں میں تعطل کی وجہ سے ایشیائی ممالک میں موجود یورپی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موجودہ صورتحال میں مختلف این جی اوز بھی متحرک ہو گئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کرے۔