مریم نواز کے بیٹے کا اپنے نانا کو خراج تحسین

March 04, 2019

مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر نے اپنے اسیر نانا اور سابق وزیراعظم پاکستان ، میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشہور پنجابی شاعر میاں محمد بخش کے کلام کو ترنم کے ساتھ پڑھ کر اپنے نانا کے ہمت و جرات کو سراہا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نواسے مریم صفدرکےصاحبزادےجنید صفدرلندن ا سکول آف اکنامکس میں ماسٹر زلیول میں زیرتعلیم ہیں۔ انھوں نے معروف صوفی شاعر میاں محمد بخش کی کتاب سیف الملوک سے ان کا کلام محفل میں ترنم سے سنایا جومیاں نوازشریف بہت پسند کرتے ہیں۔

اس مشہور پنجابی کلام کا پہلا مصرعہ اردو میں کچھ اس طرح ہے۔تولو بھئی دوست رب کے حوالے ہوئے(یعنی خداحافظ)، آج آخری بار ملاقات کرلو،اس ملاقات کو تم یاد کرو گے اور اس کی یاد میں عمر بھر روتے رہو گے۔

لندن کے ایک ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب کا اہتمام عبدالرحمن چنائے نے کیا تھا، جس میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جبکہ اس موقع پر دنیائے قوالی میں شہرت دوام رکھنے والے صابری برادران نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو تین گھنٹے تک جاری رہا۔