ناپید سمجھا جانے والا تیندوا 30؍ برس بعد تائیوان میں دوبارہ نظر آگیا

March 09, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) تیندوے کی ایک نسل، جسے کے متعلق کہا جاتا تھا کہ یہ مکمل طور پر ناپید ہو چکی ہے، تائیوان میں 30؍ برسوں بعد پہلی مرتبہ نظر آنے لگی ہے، جس سے اس نسل کو شکاریوں اور ماحولیات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے بچانے کیلئے مہم شروع کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Formosan تیندوے کو 2013ء میں باضابطہ طور پر ناپید قرار دیدیا گیا تھا کیونکہ 1983ء کے بعد یہ کسی کو نظر نہیں آیا تھا، جبکہ ماہرین حیاتیات کی جانب سے 13؍ سال تک اس نسل کے تیندوے کو تلاش کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن اس میں بھی ناکامی ملی۔