بھارت: رمضان میں الیکشن پر کئی جماعتوں کے تحفظات

March 11, 2019

بھارت میں الیکشن کمیشن کے لوک سبھا کے انتخابات رمضان میں کرانے کے اعلان پر کئی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

الیکشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے پانچویں،چھٹے اور ساتویں مرحلے میں پولنگ رمضان میں ہوگی۔

اپوزیشن سمیت کئی دیگر جماعتوں نے بھی عام انتخابات کی پولنگ رمضان میں کرانے پرتحفظات پیش کردیے ہیں۔

وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ رمضان میں مسلمانوں کےلئے ووٹ ڈالنا مشکل ہوگا۔

مغربی بنگال کانگریس کے مطابق مسلم ووٹرز کا تناسب 31 فیصد ہے،الیکشن پینل تاریخوں پر نظر ثانی کرے۔