برازیل میں بارش و سیلاب،12 افراد ہلاک

March 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جبکہ کئی سڑکیں مٹی کے ڈھیر تلے دب گئیں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت اُکھڑ گئے جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک کئی گھروں کونقصان پہنچ چکا ہے ۔

کئی افراد زخمی اورتقریباََ 12 ہلاک ہوچکے ہیںجبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔