ماں سعودی ائیرپورٹ پر بچہ بھول گئی، طیارےکی واپسی

March 13, 2019

سعودی ایئر پورٹ پر ایک ماں اپنے ننھے بچے کو بھول گئی جس کے سبب ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے والی پرواز کو دوبارہ ایئر پورٹ آنا پڑگیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ کےکنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سے پرواز اُڑنے کے فوری بعد ہی خاتون کو احساس ہوا کہ وہ اپنا بچہ ایئر پورٹ پر ہی بھول آئی ہے تاہم اُس نے جہاز کے عملےکو ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور سفر جاری رکھنے سےانکار کر دیا ۔

جس کے بعد طیارےکےپائلٹ نے فوری طورپرائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور کنگ عبدالعزیز ائیر پورٹ پر واپسی کی اجازت طلب کی تاہم طویل انتظار کے بعد طیارے کو ائیر پورٹ پر واپسی کی اجازت مل گئی۔

اس کے علاوہ پائلٹ کی ائیر ٹریفک کنٹرول عملے سے ہونے والی گفتگوبھی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

طیارے کے عملے کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ اُن کے لیےایک انوکھا تجربہ تھاکیونکہ اُڑان بھرنے کے بعدآدھے راستے سے واپس آنا پروازوں کے لیے عام بات نہیں ہے۔

ایسا صرف اُس صورتحال میں ممکن ہوتاہے جب جہاز میں کسی قسم کی تیکنیکی خرابی آجائے یا کسی مسافر کی صحت خراب ہو جائے۔