ٹی وی شو میں کامیڈین کا فٹ بال اسٹار کے ساتھ انوکھا مذاق

March 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی ٹی وی شو کے معروف کامیڈین جیمز کارڈن نے فٹ بال اسٹار ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ انوکھا مذاق کرڈالا۔

کامیڈین نے ڈیوڈ بیکھم کو انکا مجسمہ دکھانے کیلئے مدعو کیا اور انکے سامنے دیوہیکل نقلی مجسمے کی رونمائی کی۔

مجسمے میں ڈیوڈ بیکھم اپنی عجیب و غریب شکل دیکھ کر حیران رہ گئے اور شکایت کرنے لگے۔

اس ہی دوران فوک لفٹر نے اینٹری دی اور مجسے کو گرا کر چکنا چور کردیا جس سے سابق فٹ بالر حیرانی و پریشانی کی تصویر بن گئے۔

بعد ازاں کامیڈین نے وہاں پہنچ کر بیکھم کواس مذاق سے آگا ہ کیا۔