پرفیوم کی ایک بوتل کی قیمت 18کروڑ روپے؟؟

March 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم متعارف کروادیا گیا ہے۔

شْمخ(Shumukh) نامی اس پرفیوم کی بوتل 3571چھوٹے ہیروں،18قیراط سونے اور چاندی سے سجی ہے جسے 3سال کے عرصے میں متعدد خوشبوؤں کو ملا کر تیار کیا گیا ہے۔

اس پرفیوم کی ایک بوتل کی قیمت 4.75ملین درہم (تقریباً 18کروڑ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے جبکہ یہ رواں ماہ فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا۔