’پاک بھارت بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی‘

March 14, 2019


دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاک بھارت بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی، مشترکہ اعلامیہ ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔

کرتار پور راہداری پر مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی وفد سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاک بھارت دونوں جانب سے تفصیلی اور مفید بات چیت ہوئی ہے اور مشترکہ اعلامیہ ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی ماہرین بھی کرتار پور راہداری مذاکرات میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ بعض معاملات پر اب بھی اختلاف ہیں جن کے حل کے لیے 2 اپریل کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔

کرتار پور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ، دوسرا مرحلہ 2 اپریل کو ہوگاجبکہ ماہری کی سطح پر مذاکرات اگلے منگل کو ہوں گے۔