دپیکا اور رنویر والدین بن گئے

March 14, 2019

بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون والدین بن گئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی لندن روانگی کے موقع پر دپیکا اور رنویر سے ملاقات ہوئی جہاںانہوںنے دونوں اداکاروںکو اپنا والدین قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون کی ائیرپورٹ پر رنویراور دپیکاسے ملاقات ہوئی تھی جہاںانہوں نے ایک ساتھ ویڈیوبھی بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی جاچکی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورون نے مزاحیہ انداز میںاس خوبصورت جوڑے سےمتعلق کہا کہ’ انہوں نے مجھےگود لے لیاہےاور اب یہ میرے نئے والدین ہیں‘۔


جس پر دپیکا نے شرارت بھرے انداز میںکہا کہ ہم نے اپنے بچے کا بھرپور خیال رکھا ہےاور یہ یقینی بنایا ہےکہ وہ ٹھیک سے کھائے پیےاور سوئے ‘۔

واضحرہے کہ بالی ووڈکی یہ خوبصورت جوڑی گذشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہے۔