بلاول وزیروں کے کالعدم تنظیموں کیساتھ رابطے کے بیان پر قائم

March 14, 2019

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفاقی کابینہ کے تین وزیروں کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کے اپنے بیان پر آج بھی قائم ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تین وزیروں کا رابطہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک وزیر کی سوشل میڈیاپر وڈیو بہت وائرل ہوئی، وہ وزیر ایک کالعدم تنظیم سے کہتاہے جب تک ہماری حکومت ہے آپ کےخلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ اس قسم کے لوگوں کو نئے پاکستان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہئے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اپوزیشن کا مطالبہ ہے ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کو راولپنڈی منتقل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غریبوں کو مدد دینے کے بجائے ان کامعاشی قتل کیا جارہاہے، حکومت کو پہلے انسان پھرحکمران بننا چاہئے۔

چیرمین پی پی نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں جبکہ غیرسنجیدہ وزراء اور غیر ذمے دار وزراء کو ہٹا دینا چاہیے۔