موبائل فون نے ایک شخص کی زندگی بچالی

March 14, 2019

موبائل فون زندگی بچا بھی سکتا ہے، جی ہاں، ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں ایک شخص نے 43 سالہ شخص پر اس وقت تیر سے وار کیا جب وہ اپنے موبائل سے جھگڑے کی تصاویر بنا رہا تھا۔

حملہ آور نے جیسے ہی تیر چلایا، موبائل ڈھال بن گیا اور تیر تصاویر بنانے والے کے چہرے کے بجائے موبائل میں پیوست ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو ہلکے زخم آئے، لیکن تیر کی وجہ سے موبائل میں سوراخ ہوگیا۔

پولیس نے معمولی جھگڑے میں تیر چلانے والے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔