پیرس: ایفل ٹاور پر سیڑھیاں چڑھنے کی سالانہ ریس کا انعقاد

March 14, 2019

سیڑھیا ں چڑھنا اترنا تو روز مرہ کا معمول ہے لیکن فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں سیڑھیاں چڑھنے کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس 5ویں سالانہ ریس کیلئے324میٹراونچے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کا انتخاب کیا گیا۔ عمارت کی کم وبیش1ہزار 665سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کیلئے مختلف ممالک سے100سے زائدنوجوان مردوخواتین سمیت کئی پیشہ ور ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

رواں سال بھی اسٹیئر رننگ کا یہ مقابلہ رواں برس بھی پولینڈکےPiotr Lobodzinski نے سب سے کم وقت میں برق رفتاری سے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے جیت لیاجبکہ خواتین ایتھلیٹس میں آسٹریلوی خاتون سوزی ولشام فاتح قرار پائیں۔